ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیٹلی نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر خدشات کو مسترد کیا

جیٹلی نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر خدشات کو مسترد کیا

Thu, 08 Sep 2016 13:37:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار کو لے کر ہو رہی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مرکزی شماریات تنظیم(سی ایس او )ایک پیشہ ور ادارہ ہے اور اس کے اعداد و شمار کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سمیت تمام اہم بین الاقوامی تنظیمیں بھی تسلیم کرتی ہیں۔جیٹلی نے یہاں کہاکہ ہندوستان میں ہم ایک روایت اور عمل کو اپناتے رہے ہیں اور سی ایس او مسلسل اس پر عمل درآمد کرتی رہا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ سی ایس او کے پیشے اور علم کو لے کر کبھی کسی نے سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کافی ذمہ دار اور پیشہ ورانہ تنظیم ہے ۔انہوں نے اپنے طریقہ کار میں ترمیم کی اور آخر میں آئی ایم ایف سمیت مختلف بین الاقوامی اداروں نے ان کے اعداد و شمار کو تسلیم کیا ہے۔جیٹلی نے خود سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ باتیں کہی۔ایک بین الاقوامی میگزین میں ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر پرانے طریقے سے ہندوستان کی جی ڈی پی کا حساب کیا جائے تو اس کی ترقی کی شرح 4.3فیصد ہے۔سی ایس او نے اپنے تازہ جائزہ میں 2015-16میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7.6فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔یہ اعداد و شمار نئے طریقہ کار کے مطابق سامنے آیا ہے۔سی ایس او کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافہ 7.1فیصد رہا ہے۔جیٹلی نے کہاکہ آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جب آپ کسی خاص تاریخ سے جائزہ نظام میں ترمیم کرتے ہیں اور اس کے بعد آپ اسی طریقے کو اپناتے ہیں تو پھر اضافہ کا بھی اسی طریقہ کار کے تحت اندازہ لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اصل میں اگر آپ ہندوستان میں چل رہی سرگرمیوں کی توسیع کو دیکھیں، تو اس طرح کے تجزیے بہت زیادہ مناسب نہیں لگتے، حالانکہ ماہر اقتصادیات تجزیے کے لیے آزاد ہیں۔


Share: